بھٹکل:12؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) اسکولوں میں ادبی ذوق بہت کم ہورہاہے، طلبا میں کنڑا ادب کا شعور بہت ہی کم ہے، اس لئے طلبا میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لئے کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے ’اسکولوں کی طرف ادباء‘عنوان کے تحت مہم منانے کی کنڑا ساہتیہ پریشد اترکنڑا ضلع کے نومنتخب صدر بی این واسرے نے جانکاری دی ہے ۔
شرالی کے جنتا ودیالیا اسکول میں کنڑا ساہتیہ پریشد ممبران کا شکریہ اداکرنے اور بھٹکل شاخ کے عہدیداران انتخابات کو لےکر منعقدہ پروگرام میں پریشد ممبران کا شکریہ اداکرنےکے بعد وہ اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ واسرے نے کہاکہ ضلع کے ممبران نے مجھے ریکارڈ ووٹوں سے جیت دلواکر میری ذمہ داری میں اضافہ کیا ہے میں کو شش کروں گا کہ ممبران کی امیدوں پر پورا اتروں، انہوں نے ممبران سےکہاکہ اگر کہیں مجھ سے غلطی ہوتو غلطیوں کی نشاندہی بھی کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اترکنڑا ضلع میں اکھل بھارت کنڑا ساہتیہ سمیلن کا انعقاد اور ہر ایک تعلقہ میں کنڑا یا ادبی بھون تعمیر کرنےکی ایماندارانہ کوشش کرونگا۔ میں کنڑا خدمت گار کی طرح کام کرونگا ۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹکل کے ممبران کا شکریہ اداکیاکہ انہوں نے بھٹکل سے میرے لئے زائد ووٹ دلوائے ۔
بزرگ کنڑا ادیب ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف نے ضلع میں کنڑا ادبی کاموں میں تیزی لانے کی طرف توجہ دینے کی صلاح دی ۔ کنڑا ادیب ڈاکٹر آر وی صراف نے کنڑا پریشد کو بہتر مقام دلانے اور عاجزی کو اپناتے ہوئے ہرایک کو ادب کی ترغیب دینےکی بات کہی۔ ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ، ادیب شری دھر شیٹھ، سماجی کارکن ایس ایم عبدالعظیم ، سابق صدر نارائن مدھیستا، گنگادھر نائک، جنتاودیا لیا کے پرنسپال امرت رام رتھ وغیرہ موجود تھے۔
.jpeg)